گوجرانوالہ : پنجاب کے دو انتخابی حلقوں این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا۔
دونوں حلقوں میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ امیدواروں کی نظریں انتخابی نتائج پر مرکوز ہیں۔
الیکشن کمیشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دونوں حلقوں میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 78 ہزار 742 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، جنہیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیا گیا۔

