Homeعالم اسلامسعودی عرب نے تعز کے ایک مصروف بازار پر حملہ کیا

سعودی عرب نے تعز کے ایک مصروف بازار پر حملہ کیا

یمنی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعز کے ایک مصروف بازار پر حملہ کیا ہے۔

تہران – ارنا – یمنی ذرائع ابلاغ نے یمن پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں کی خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے صوبۂ تعز میں ایک مصروف بازار کو نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کے مطابق المسیرہ کے نامہ نگار نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے جاری رہنے کی اطلاع دی ہے۔ اس یمنی میڈیا ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے صوبۂ الحدیدہ کے علاقے “حیس” پر بمباری کی۔

تعز میں المسیرہ کے نامہ نگار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے بازار میں شدید بھیڑ کے وقت، جب بڑی تعداد میں لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے، تین مرتبہ “الوازعیہ” کے علاقے میں ایک بازار کو نشانہ بنایا۔

اس یمنی میڈیا کے مطابق شمالی یمن کے صوبۂ صعدہ کے سرحدی علاقے “شدا” پر سعودی فوج کے حملے کے نتیجے میں دو یمنی شہری زخمی ہوئے۔

صعدہ میں المسیرہ کے نامہ نگار نے اس صوبے کے ضلع مجز کے علاقے “الجعملہ” پر سعودی جنگی طیاروں کے فضائی حملے کی بھی خبر دی۔

یمن کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ یمن کے خلاف کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 276 اور زخمیوں کی تعداد 654 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمنی فورسز کی جانب سے نجران کی طرف فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments